Official Web

198 ممالک میں کورونا وائرس پھیل گیا، مرنیوالوں کی تعداد 21 ہزار 295 ہوگئی

بیجنگ:  دنیا کے 198 ممالک میں کورونا وائرس پھیل گیا، مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 295 ہوگئی، مہلک وائرس سے آج مزید 17 افراد ہلاک ہوئے۔

چین میں آج مزید 6 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 2 سو 87 ہو گئی، امریکا میں مزید 5 افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد ایک ہزار 32 ہوگئی۔ جنوبی کوریا میں بھی 5 ہلاکتیں ہوئیں، تعداد ایک سو اکتیس ہو گئی۔

دنیا بھر میں اٹلی میں سب زیادہ ہلاکتیں ہوئیں تعداد 7 ہزار 5 سو تین ہو چکی ہے، سپین دوسرے نمبر پر ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 6 سو 47 ہے، ایران میں 2 ہزار 77 اور فرانس میں ایک ہزار 3 سو اکتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Comments
Loading...