Official Web

گینی میں صدارتی ریفرنڈم کا بائیکاٹ، جھڑپوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کونکری:  افریقی ملک گینی میں صدر کی مدت 12 سال تک بڑھانے کے لیے متنازعہ آئینی ریفرنڈم کا اپوزیشن نے بائیکاٹ کر دیا، جھڑپوں میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مغربی افریقی ملک گینی میں ہونے والا ریفرنڈم تنازع کا شکار ہو گیا، صدر کی مدت 12 سال کرنے پر ہونے والی ووٹنگ پر مظاہرے شروع ہو گئے، اپوزیشن کے کارکنوں نے پولنگ اسٹیشنوں پر دھاوا بول دیا۔

مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، صدر ایلفا 2010 سے اقتدار میں ہیں۔

Comments
Loading...