Official Web

لاک ڈاؤن پر فیصل قریشی نے لوگوں کو کشمیریوں کی حالت زار کا احساس دلا دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فیصل قریشی نے کراچی میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کے بعد لوگوں کو کشمیریوں کی حالت زار کا احساس دلا دیا۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جس پر کراچی سمیت صوبے کے دیگر شہروں پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار عمل درآمد کروا رہے ہیں۔

اسی ضمن میں اداکار فیصل قریشی کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا۔

 

Faysal Quraishi

@faysalquraishi

Abhi tou sirf lockdown chal raha hey socho wifi na ho bijli na ho apni marzi sey namaz na ada kar sakain khana na paka sakain socho …abhi aik umeed hey k buhat jald sab theek hojaye ga per hamary KASHMIRI behan bhai …kabhi un ka bhi socho

1,316 people are talking about this

فیصل قریشی نے اپنے  ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘ابھی تو صرف لاک ڈاؤن چل رہا ہے، سوچو وائی فائی نہ ہو، بجلی نہ ہو، اپنی مرضی سے نماز نہ ادا کر سکیں، کھانا نہ پکا سکیں سوچو’۔

اداکار نے مزید لکھا کہ ‘ابھی ایک امید ہے کہ بہت جلد سب ٹھیک ہو جائے گا، پر ہمارے کشمیری بہن بھائی، کبھی ان کا بھی سوچو’۔

پاکستان میں کورونا کی صورتحال

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 799 ہو گئی جب کہ مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے سندھ بھر میں 22 مارچ کی رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

اتوار کو ملک میں کورونا وائرس کے 166 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے پنجاب میں86، سندھ میں 60، گلگت بلتستان میں 16 اور بلوچستان میں 4 نئے کیس سامنے آئے جب کہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں ایک ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی۔

Comments
Loading...