Official Web

کورونا وائرس: سعودی عرب میں بھی 21 دن کےلیے رات کا کرفیو نافذ

ریاض: اردو زبان میں سعودی عرب کے سرکاری اخبار ’’اردو نیوز‘‘ کے مطابق، سعودی حکومت نے ملک بھر میں 21 روزہ کرفیو کا اعلان کردیا ہے جو آج یعنی 23 مارچ سے 12 اپریل تک جاری رہے گا جبکہ کرفیو کا دورانیہ شام 7 بجے سے لے کر صبح 6 بجے تک ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 119 متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد وہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 511 ہوگئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: کورونا وائرس؛ سعودی عرب نےعمرہ زائرین کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی
سعودی خبر رساں ادارے ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے شاہی فرمان میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے تحفظ کی خاطر کرفیو کے اوقات میں گھروں میں رہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: سعودی عرب میں خلیجی ممالک سے آنے والی پروازوں پربھی پابندی

البتہ سرکاری اور نجی شعبے کی اہم صنعتوں کے وہ ملازمین جن کے کام میں تسلسل درکار ہے، وہ کرفیو سے مستثنی ہوں گے جبکہ سکیورٹی اہلکار، فوجی، میڈیا ملازمین، صحت اور خدمات کے اہم شعبوں سے وابستہ کارکنان کو بھی کرفیو سے استثنیٰ حاصل ہے۔

Comments
Loading...