Official Web

کورونا وائرس: آمنہ شیخ کا بچوں کو گھر میں پڑھانے کا مشورہ

ووڈ-19 کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے دنیا بھر میں گھروں میں رہنے اور بلا ضرورت باہر نہ نکلنے کی ہدایت پر عمل کیا جارہا ہے اور اسی کے پیشِ نظر شوبز شخصیات بھی ان دنوں گھر میں موجود اپنی سرگرمیاں اپنے چاہنے والوں سے شیئر کر رہی ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے تمام تر تعلیمی ادارے بند ہونے کے بعد والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو گھر میں رہ کر بھی پڑھائی کی راغب کریں۔

اسی ضمن میں اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گھروں میں موجود بچوں کو پڑھانے کے حوالے سے ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔

آمنہ شیخ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی کو اردو کی ایک کہانی کی کتاب پڑھا رہی ہیں۔

اداکارہ کے اس دلچسپ طریقے سے پڑھانے کی ویڈیو پر ان کے چاہنے والوں کی جانب تبصرے کیے جارہے ہیں کہ گھر میں اس طرح سے بچوں کو پڑھانا کافی اچھا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 10 ہزار سے تجاوزکر گئی ہیں جب کہ دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 2 کا تعلق خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور اور مردان سے جب کہ ایک کا سندھ کے شہر کراچی سے ہے جب کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 450 سے زائد ہے۔

Comments
Loading...