Official Web

کورونا کے بعد اسلام آباد میں پولن الرجی نے سر اٹھانا شروع کر دیا

اسلام آباد: کورونا وائرس کے بعد شہر اقتدار میں پولن الرجی نے بھی سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں پولن کی شرح سب سے زیادہ 17 ہزار254 فی کیوبک میٹر ریکارڈ کیاگیاہے جو معمول سے بہت زیادہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درختوں کے زریعے پولن کی مقدار فی کیوبک میٹر اگر 1-114 تک ریکارڈ ہو تو اسے پولن کی کم شرح کہتے ہیں۔ اگر پولن کی مقدار15-89تک پہنچ جائے تو درمیانہ، پولن کی مقدار فی کیوبک میٹر 90-1499 ریکارڈ کیا جائے تو اس کو بلند سطح کہتے ہیں جبکہ اگر یہ مقدار فی کیوبک میٹر1500سے تجاوز کر جائے تو اسے بلند ترین سطح سمجھا جاتا ہے تاہم اسلام آباد میں درختوں(جنگلی شہتوت) سے پولن کی مقدار فی کیوبک میٹر40ہزار سے بھی تجاوزکرتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے نقصاندہ ہے۔

Comments
Loading...