Official Web

سجل علی کے نام تبدیلی کے بعد انسٹاگرام پر5 ملین فالوورز

پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد اپنا نام تبدیل کیا جس کے فوری بعد انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 5 ملین ہوگئی۔

2 روزقبل متحدہ عرب امارات میں اداکارہ سجل علی اداکاراحد رضا میرکے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں جس کے بعد انہیں شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

احد اورسجل کی شادی کی تقریب ابوظہبی کے خوبصورت ضیا نورائی جزیرے پرہوئی جس کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں

شادی کے بعد اداکارہ نے جیسے ہی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پرسجل علی کی جگہ ’سجل احد میر‘ تبدیل کیا توان کے فالوورز کی تعداد 5 ملین ہوگئی۔

سجل علی کے علاوہ پاکستان اداکاراؤں میں اداکارہ ماہرہ خان، ایمن خان، ماورا حسین اورعائزہ خان 5 ملین فالوورزکے ساتھ انسٹاگرام پرآگے ہیں۔

Comments
Loading...