Official Web

شین واٹسن شاندار استقبال پر حیران، بلوچی پگڑی بھی پہنائی گئی

شین واٹسن کراچی میں شاندار استقبال پر حیران رہ گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار کرکٹر شین واٹسن گذشتہ روز جب کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو استقبال کرنے کیلیے فرنچائز کے مالک ندیم عمر اور منیجر اعظم خان موجود تھے، انھوں نے آسٹریلوی آل راؤنڈرکو جامنی رنگ کی روایتی بلوچی پگڑی پہنائی۔

شین واٹسن نے کہاکہ میں اس استقبال کی توقع نہیں کررہا تھا،اپنے پرستاروں کے درمیان آکر بہت خوش ہوں، طویل سفر کی تھکاوٹ ختم ہوگئی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کلر کی پرپل کیپ میری پہچان ہے۔

Comments
Loading...