Official Web

عروہ حسین کی ’’ٹچ بٹن‘‘ کا ٹیزر جاری

راچی: 

اداکارہ عروہ حسین کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’ٹچ بٹن‘‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا جسے شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔

ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم ’’ٹچ بٹن‘‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا جسے یوٹیوب پر اب تک ہزاروں کی تعداد میں افراد دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔ فلم میں گلوکارواداکار فرحان سعید، ایمان علی، فیروز خان اورسونیا حسین مرکزی کردار اداکررہے ہیں۔ جب کہ اس فلم کے ذریعے اداکارہ عروہ حسین پروڈکشن کی دنیا میں قدم رہی ہیں اس کے علاوہ یہ ان کے شوہر فرحان کی بھی پہلی فلم ہے۔ اس فلم کے ذریعے فرحان سعید فلموں میں ڈیبیو کررہے ہیں۔

تقریباً ایک منٹ کے ٹیزر میں پنجابی کلچر کو دکھایا گیا ہے جب کہ فلم کے کئی سینز ترکی میں بھی فلمائے گئے ہیں جنہیں ٹیزر میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ فلم میں اداکارہ عروہ حسین کام تو نہیں کررہیں تاہم ان کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے جس سے ظاہر ہورہا ہے کہ وہ فلم میں ایک گانے پر ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔

ٹیزر میں کوئی ڈائیلاگ شامل نہیں ہے تاہم اختتام پر فرحان سعید ’’سنا ہے جب پیار ہوتا ہے تو بندہ آپے سے باہر ہوتا ہے‘‘ بولتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

فلم کی پروڈیوسر عروہ حسین کے مطابق ان کی فلم کی کہانی محبت اور دوستی کے گرد گھومتی ہے جب کہ اسے پنجاب کے گاؤں اور ترکی میں فلمایاگیا ہے۔ فلم کی ہدایات قاسم علی مرید نے دی ہیں ۔فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

Comments
Loading...