Official Web

بنگلادیشی کوچ اوٹس گبسن، بابراعظم کے ڈراپ کیچ پر مایوس

اولپنڈی: 

بنگلادیشی بولنگ کوچ اوٹس گبسن بابر اعظم کے ڈراپ کیچ پر مایوس ہیں، وہ کہتے ہیں کہ بدقسمتی سے ہم پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ڈال سکے، بابر اعظم کا کیچ چھوڑنے کا خمیازہ بھی بھگتنا  پڑا، وہ ایک ورلڈ کلاس بیٹسمین ہیں، موقع ملا تو انھوں نے سنچری بناڈالی۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب میں گبسن نے بیٹنگ وکٹ پر اپنی ٹیم کے زیادہ اسکور نہ کرنے پر بھی مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس پچ پر زیادہ سے زیادہ رنز اسکور کرنا چاہیے تھے، پاکستانی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج حاصل ہے، شان مسعود نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

بولنگ کوچ نے کہا کہ میرا بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ پہلا تجربہ ہے، ٹیسٹ میچ کیلیے ہم خاص پلاننگ کے ساتھ آئے، اس وکٹ پر دونوں ٹیموں کے بیٹسمینوں نے شاندار بیٹنگ کی۔ گبسن کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ فارمیٹ ہی اصل کرکٹ ہے، انھوں نے کراؤڈ کے جوش و خروش کو سراہتے ہوئے کہا کہ شائقین نے دونوں ٹیموں کو سپورٹ کررہے ہیں۔

Comments
Loading...