Official Web

کبڈی کا عالمی میلہ لاہور میں سج گیا

لاہور: 

کبڈی کے عالمی کپ کا میدان لاہور میں سج گیا جس میں بھارت، آسٹریلیا سمیت غیر ملکی ٹیموں کے مارچ پاسٹ اور شائقین کے جوش وخروش نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

رنگارنگ تقریب میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی سمیت وزراء کی موجودگی میں عالمی کپ کو شروع کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر جہاں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا وہاں شائقین فنکاروں کی شاندار پرفارمنس سے بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔

افتتاحی میچ میں پاکستان اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان ٹاکرا ہوا، گرین شرٹس نے مہمان ٹیم کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے میچ 24 کے مقابلے میں 64 پوائنٹس سے اپنے نام کیا-کبڈی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین حفاظتی انتظامات بھی کئے گئے تھے، شائقین کو سخت تلاشی کے بعد پنجاب اسٹیڈیم جانے کی اجازت دی گئی۔

Comments
Loading...