Official Web

صرف ٹویٹ کرنے سے عمران خان کی ناکامیاں چھپ نہیں سکتیں، شہبازشریف

لندن: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹویٹ کرنے سے عمران نیازی کی قومی مفادات کی نگہبانی میں ناکامی چھپ نہیں سکتی۔

مقبوضہ جموں وکشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے پر چین کا شکریہ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چین کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کے لئے عملی کردارادا کیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ سلامتی کونسل مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کے وعدے کو پورا کرے، 162 دن سے زائد عرصہ سے مسلسل کرفیو ختم کرانے کے لئے بھارتی درندگی کے خلاف عملی اقدام اٹھایا جائے، سلامتی کونسل کے اجلاس نے جموں وکشمیر میں حالات معمول پر ہونے کا بھارتی پروپیگنڈہ دفن کردیا، مقبوضہ کشمیر کا مسلمہ متنازعہ ہے بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، یہ سچائی بھارتی جھوٹ سے چھپ نہیں سکتی، کشمیر کے بہادر عوام نے تحریک آزادی کشمیر کے چراغ کی لو کم نہیں ہونے دی، آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام اور شکست بھارت کا مقدر ہے۔
صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ ٹویٹ کرنے سے عمران نیازی کی قومی مفادات کی نگہبانی میں ناکامی چھپ نہیں سکتی، افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ حکومت مقبوضہ کشمیر کے اہم ترین قومی معاملے پر مؤثر سفارتکاری نہیں کرسکی، لیکن ہم اور پوری پاکستانی عوام جموں وکشمیر کے مظلوم عوام کے حقوق کے لئے اپنا کردار پوری قوت سے ادا کرتے رہیں گے۔

Comments
Loading...