Official Web

وزیراعظم نے فیصل واوڈا کے ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی لگادی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت طلب کر لی۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت طلب کر لی ہے جب کہ وزیراعظم نے فیصل واوڈا کی کسی بھی ٹاک شو پر آئندہ دو ہفتوں کیلئے شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا نے ایک نجی چینل کے ٹی وی شو میں فوجی بوٹ کے ساتھ شرکت کی تھی جس پر انہیں مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Comments
Loading...