Official Web

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں: شاہ محمود قریشی

نیویارک:  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیاں تشویشناک ہیں۔

وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوٹیرس سے نیویارک میں ملاقات کی۔ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران ملاقات کی تفصیل بتائی۔ انہوں نے کہا بھارت کشمیر پر دو طرفہ مذاکرات کے لیے تیار نہیں، 80 لاکھ کشمیریوں کو 5 اگست 2019ء کے بعد سے مسلسل کرفیو کا سامنا ہے، عالمی برادری کشمیریوں کو بھارتی جبر سے نجات دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

شاہ محمود قریشی نے انتونیو گوٹیرس سے ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے کردار سےآگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے یو این سیکریٹری جنرل کو اپنے دورہ ایران اور سعودی عرب سےبھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا مشرق وسطیٰ کسی نئی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

Comments
Loading...