Official Web

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران جعلی مقابلے میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع ڈوڈا میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا اور مریضوں کو لینے کے لیے آنے والی ایمبولینس کو بھی داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

Kashmiri youth

قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان ہارون حماد کو گولیاں مار کر شہید کردیا جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کردیں اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔

مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے نوجوان کو دہشت گرد ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی تاہم ہمیشہ کی طرح قابض بھارتی فوج کے مظالم پر پردہ ڈالنے کی تمام کاوشیں ناکام ثابت ہوئیں اور جعلی آپریشن کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

Comments
Loading...