Official Web

کابینہ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش منظور کرلی

اسلام آباد: کابینہ نے چوہدری شوگرمل کیس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش منظور کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے چوہدری شوگرمل کیس میں رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز اور جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش منظور کرلی ہے، کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے نام ڈالنے کی منظوری دی، مریم نواز اور جاوید لطیف کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔

Comments
Loading...