Official Web

آسکر کی نامزدگیوں کا اعلان، فلم ‘جوکر’ 11 کیٹگریز میں نامزد

لاس اینجلس:  ہالی وڈ کے سب سے بڑے اکیڈمی ایوارڈز (آسکر ) 2020ء کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا جس میں فلم ‘‘جوکر’’ کو 11 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 92 ویں ایوارڈ کی تقریب 9 فروری کو ہو گی۔ بہترین فلم کی کیٹیگری میں فلم فورڈ وی فراری، دی آئرش مین، جوجو ریبٹ، جوکر، لٹل وومن، ونس اپون آ ٹائم ان ہالی وڈ، میرج سٹوری، پیرا سائٹ اور فلم 1917ء شامل ہیں۔

بہترین اداکار کیلئے ایتونیو بیندراس، لیونارڈو دی کیپریو، ایڈم ڈرائیور، جوکوئن فونیکس، جوناتھن پرائس کو نامزد کیا گیا ہے۔ بہترین اداکارہ کی فہرست میں سینتھیا ایریوو، سکارلٹ جانسن، سرشا رونن، رینی زیلویگر، چارلز تھیرون کو نامزد کیا گیا ہے۔

Comments
Loading...