Official Web

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی کا سفر آسٹریلیا سے شروع

سڈنی:  آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹرافی کا سفر باضابطہ طور پر گزشتہ روز سڈنی کے بونڈی بیچ سے شروع ہو گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرافی آسٹریلیا کے 40 مختلف مقامات پر رونمائی کیلئے 14 ہزار کلومیٹرز کا سفر طے کرے گی اور بورال، نیو کیسل، برسبین، پرتھ، کینبرا، ہوبارٹ اور ایڈیلیڈ سمیت دیگر کئی شہروں کا دورہ کرے گی اور جن شہروں میں اس کی رونمائی ہونا ہے وہاں بھی شائقین بہت پرجوش ہیں۔

44 روزہ سفر کے دوران کھیلون سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خواتین ٹرافی کی رونمائی تقاریب میں شرکت کریں گی جس کا مقصد معاشرے میں خواتین کے کردار سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

Comments
Loading...