Official Web

آکلینڈ اوپن: جرمن کھلاڑی سیگمنڈ نے 15 سالہ کوکوگف کو ہرا کر سفر تمام کر دیا

ٹینس سیزن کے پہلے ویمن مقابلے آکلینڈ اوپن میں تجربہ کار جرمن کھلاڑی سیگمنڈ نے پندرہ سالہ کوکو گف کو ہرا کر ابتدا ہی میں سفر تمام کر دیا جبکہ سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے برتری دکھاتے ہوئے ہموطن امریکی کھلاڑی کو شکست دے دی۔

کیویز کے دیس آکلینڈ اوپن میں دنیا بھر کی ٹینس اسٹارز اِن ایکشن، ویمن سنگلز کے راؤنڈ سکسٹین میں 15 سالہ کوکو گاف کا جرمن حریف سیگمنڈ سے مقابلہ ہوا۔ تجربہ کار جرمن کھلاڑی نے کو پہلے سیٹ میں شکست ہوئی پھر انہوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے دونوں سیٹ جیت کر کم عمر امریکی کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دوسرے میچ میں دونوں امریکی کھلاڑی آمنے سامنے آئیں، سابق عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز بھی پہلا سیٹ ہار گئیں، دوسرے اور پھر فیصلہ کن سیٹ میں سرینا ولیمز نے خوب تجربہ کاری دکھائی، چھ دو اور چھ تین یعنی مجموعی طور پر دو ایک کی فتح پائی۔

Comments
Loading...