Official Web

ٹوئنکل کھنہ بھارت میں طلبہ پر تشدد کیخلاف پھٹ پڑیں

ممبئی:  بالی وڈ پروڈیوسر اور اداکارہ ٹوئنکل کھنہ بھارت کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں طلبہ پر تشدد کے واقعہ پر پھٹ پڑیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹونکل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بھارتی اخبار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں طلبہ سے زیادہ گائے کو تحفظ دیاجاتا ہے ۔ یہاں گائے ذبح کرنے پر تو پابندی ہے لیکن طلبہ پر تشدد کرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آپ طلبہ پر ایسے ظلم اور تشدد نہیں کر سکتے، اس سے سڑکوں پر احتجاج ہو گا، ہڑتالیں ہوں گی اور لوگ باہر نکل آئیں گے۔

Comments
Loading...