Official Web

بگ بیش لیگ: حارث رؤف کی ہیٹ ٹرک، پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے

لاہور:  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ذریعے سامنے آنے والے ٹیلنٹ اور راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے حارث رؤف کی بگ بیش میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ کے دوران انہوں نے ہیٹ ٹرک کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رﺅف نے ایک بار پھر آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی بگ بیش لیگ میں دھوم مچا دی ہے اور آسٹریلوی لیگ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے۔

لیگ کے میچ میں میلبورن سٹارز کی جانب سے کھیلتے ہوئے پاکستانی فاسٹ باؤلر نے سڈنی تھنڈرز کے خلاف ہیٹ ٹرک کی۔ حارث نے آخری اوور میں صرف 1 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

KFC Big Bash League

@BBL

An iconic BBL moment.

Enjoy Haris Rauf’s hat-trick!

Embedded video

1,242 people are talking about this

اننگز کی آخری اوور میں بولنگ کیلیے آئے تو دوسری گیند پر پہلا شکار میتھیو گلکز(41) کو بنایا، کیچ سندیپ لامی چینے نے لیا، اگلی بال پر پیسر نے فرگوسن (35) کی بیلز فضا میں بکھیر دیں، ڈینیئل سیمز کو کھاتہ کھولنے سے قبل ہی بولڈ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی اور بگ بیش لیگ میں پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اوور میں حارث روﺅف نے صرف 2رنز دیئے، میچ میں انہوں نے 23رنز کے بدلے میں 3شکار کئے، بگ بیش لیگ کے کامیاب ترین بولرز کی فہرست میں پاکستانی پیسر دوسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے صرف 4 میچز میں 7.23 کی اوسط سے 13 وکٹیں حاصل کی ہیں، ڈینیئل سیمز نے 14 شکار کئے لیکن وہ 8 واں میچ کھیل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی بولر حارث رؤف کو ڈیل اسٹین کی جگہ شامل کیا گیا تھا، ڈیل اسٹین کے فٹ ہونے پر ٹیم مینجمنٹ نے حارث روف کو ڈراپ کردیا تھا تاہم اسپنر سندیپ لامی چینے کی انجری کے باعث حارث رؤف کو شامل کیا گیا۔

اس سے قبل میلبرن: بگ بیش لیگ میں دھوم مچانے والے نوجوان پیسر حارث رؤف نے وکٹ لینے کی خوشی میں گلا کاٹنے کے نامناسب طریقے پر معذرت کر لی۔

حارث رؤف کی شاندار بولنگ پر جہاں چرچے عروج پر تھے وہیں ان کے جشن منانے کے انداز پر بھرپور تنقید کی جارہی تھی، بالخصوص بھارتی میڈیا، کھلاڑی اور سوشل میڈیا صارفین بولر کو آڑے ہاتھوں لے رہے تھے۔

تنقید بڑھنے پر لاہور قلندرز کے کوچ اور سابق اسٹار فاسٹ بولر عاقب جاوید نے معاملے کا نوٹس لیا اور حارث رؤف کو فون کر کے ایکشن پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

عاقب جاوید نے گلا کاٹنے کے ایکشن پر حارث رؤف کی سرزنش کی جس پر نوجوان بولر نے ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معذرت کی اور آئندہ محتاط رہنے کا وعدہ کیا۔

cricket.com.au

@cricketcomau

Could not have picked him out any better than that! Haris Rauf back in the wickets

Embedded video

162 people are talking about this

عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ انہوں نے حارث رؤف کو سمجھایا کہ جشن منانے کا انداز نامناسب ہے، ایسا طریقہ انہیں زیب نہیں دیتا۔

 

Comments
Loading...