Official Web

علی ظفر کے بلوچی گیت ’ لیلا او لیلا‘ نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردیے

کراچی: گلوکار و اداکار علی ظفر کے چند ماہ قبل ریلیز ہونے والے بلوچی گیت ’ لیلا او لیلا‘ نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردیے۔

علی ظفر نے ڈھائی ماہ قبل 12 سالہ عروج فاطمہ کی خواہش پر مشہور بلوچی گیت ’لیلا او لیلا‘ گایا تھا جسے شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا اور اب اس گیت نے چند ہی ماہ کے دوران مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

علی ظفر نے فاطمہ کے ساتھ گائے گانے کی مختصر ویڈیو انسٹا گرام پر جاری کی جس پر ویڈیو کو 1 کروڑ سے زائد بار دیکھے جانے کا بتایا گیا۔ ساتھ ہی گلوکار نے کیپشن میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور فاطمہ کو مبارکباد بھی دی۔

گزشتہ سال 11 اکتوبر میں ریلیز ہونے والے لیلا او لیلا گانے کی اس ویڈیو کو محض ڈھائی ماہ میں ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ دو منٹ 53 سیکنڈ پر مشتمل اس گانے کو بلوچی زبان میں فلمایا گیا ہے اور بلوچستان کی ثقافت کو دکھانے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 12 سالہ عروج فاطمہ کا تعلق بلوچستان کے گھرانے سے ہے جنہوں نے علی ظفر کے ساتھ گلوکاری کی خواہش کا اظہار کیا تھا، 12 سالہ اس لڑکی کی ادھوری خواہش کو پورا کرنے میں علی ظفر نے اہم کردار ادا کیا۔

Comments
Loading...