Official Web

نواز شریف کو دل کے آپریشن کیلیے اسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ

لندن:سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پلیٹیلیٹس کا شمار بدستور غیر مستحکم ہے جب کہ انہیں دل کے آپریشن کے لیے اسپتال میں داخل کیا جائے گا۔

رائل برامپٹن اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ ماہرین امراض قلب نے نواز شریف کو تشخیص کے لیے اسپتال میں داخل ہونے کے لیے کہا ہے جہاں ہفتہ بھر میں آپریشن، بائی پاس یا اسٹنٹ کا طے کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  ڈاکٹرز فیصلہ کریں گے کہ آیا نوازشریف کے دل کا آپریشن، بائی پاس کیا جائے یا اسٹنٹ ڈالا جائے۔

پروفیسر ڈاکٹر ریڈوڈ کے مطابق سابق وزیراعظم کو اسپتال میں داخل ہونا پڑے گا۔

واضح رہےکہ نواز شریف گزشتہ دو ماہ سے بغرض علاج لندن میں مقیم ہیں جبکہ 2 ہفتے قبل ان کے معالج ڈاکٹر عدنان خان نے بتایا تھا کہ ڈاکٹرز ان کی میڈیکل ہسٹری کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Comments
Loading...