Official Web

نیشنل سیونگ نے بچت سکیموں کے شرح منافع میں کمی کر دی

کراچی:  بچت سکیموں میں سرمایہ لگانے والوں کے لئے بری خبر آ گئی، نیشنل سیونگ نے مختلف بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سیونگ کا شرح منافع اعشاریہ 28 فیصد کمی کے بعد 10 اعشاریہ 40 فیصد، بہبود، پینشن سرٹیفیکٹ کا شرح منافع اعشاریہ 24 فیصد کمی کے بعد 12 اعشاریہ 24 فیصد کر دیا گیا۔

ریگیولر انکم سرٹیفکیٹ کا شرح منافع اعشاریہ 36 فیصد کمی کے بعد 10 اعشاریہ 56 فیصد کردیا گیا۔ اس کے علاوہ سپیشل سیونگ کے شرح منافع کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب سیونگ اکاونٹ پر شرح منافع اعشاریہ 40 فیصد اضافے سے 8 اعشاریہ 60 فیصد کردیا گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کے شرح منافع میں مسلسل کمی کا رحجان ہے یہی وجہ ہے کہ بچت سکیموں کے شرح منافع میں دوسری بار کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

Comments
Loading...