Official Web

نوازشریف کی طبیعت بدستورخراب؛ دل میں خون کی شریانوں کے بھی مسائل کا سامنا

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی جس میں ان کی طبیعت بدستورخراب ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل امجد پرویزصحت سے متعلق رپورٹ ڈپٹی رجسٹرارجوڈیشل کوجمع کرادی۔ رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں ہے، ان کے پلیٹلیٹس کومستحکم کرنے کے لیے علاج جاری ہے، نوازشریف کے محفوظ علاج کے لیے 50 ہزارسے ڈیڑھ لاکھ تک پلیٹلیٹس ہونے چاہیے جب کہ ان کودل میں خون کی شریانوں کا بھی مسئلہ ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بائی پاس آپریشن کے بعد نوازشریف کی طبیعت کچھ بہترہے مگران کی خون کی شریانوں میں مسائل ہیں، نوازشریف کے دل کی ایم آرآئی بھی ہورہی ہے، نوازشریف کو دن میں دو مرتبہ واک بھی کرنی چاہیے تاہم نوازشریف کے مرض کے مکمل تشخیص کا عمل بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر مشروط ضمانت منظورکی تھی جس کے بعد وہ علاج کے لیے لندن روانہ ہوگئے تھے۔

 

Comments
Loading...