Official Web

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جاری ہے جس میں خطے کی سلامتی زیر غور ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جاری ہے جس میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ اور آپریشنل امور پر تبادلہ خيال کیا گیا، اس کے علاوہ کانفرنس میں خطے کی سلامتی، مشرقی اور مغربی سرحدوں کی صورتحال بھی زیر غور ہے۔

Comments
Loading...