Official Web

آسٹریلوی کنڈیشنز ہمیشہ کی طرح مشکل تھیں ، مصباح الحق

لاہور: ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کنڈیشنزہمیشہ کی طرح مشکل تھیں۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے انٹرویوکے دوران کہا کہ آسٹریلوی کنڈیشنزہمیشہ کی طرح مشکل تھیں، وہاب ریاض اورمحمد عامرکے نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان بولرز پر انحصارکرنا مجبوری تھی، ہمارے بولرز آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں نہیں لاسکے۔

مصباالحق نے کہا اظہرعلی، یاسر شاہ اور محمد عباس کی فارم تشویشناک ہے اورسری لنکا کے خلاف ہوم سیریز آسان نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو اننگز اور 48 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا۔

Comments
Loading...