Official Web

نائجیریا میں فٹبال ٹیم کی بس پر حملے میں ڈرائیور ہلاک، متعدد کھلاڑی زخمی

کانو: 

مسلم افریقی ملک نائجیریا کی عالمی شہرت یافتہ فٹبال کلب ایفیانی اوباہ کی ٹیم کی بس پر سرکاری فورس کی وردی میں ملبوس مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک اور متعدد کھلاڑی و آفیشلز زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیریا کے شہر کانو میں مقبول فٹبال کلب ایفیائی اوباہ کی ٹیم دیگر آفیشلز کے ہمراہ ایک بس میں جیگاوا اسٹارز کے ساتھ میچ کھیلنے اسٹیڈیم کی جانب جارہی تھی کہ نیم فوجی فورس کی وردی میں مسلح افراد نے بس پر فائرنگ کردی۔

nigerian football team under attack 2

مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا تاہم اس کے باوجود زخمی ڈرائیور نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کو حملہ آوروں کے چنگل سے نکالنے میں کامیاب ہوگیا۔ ڈرائیور سمیت دیگر زخمی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈرائیور نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

nigerian football team under attack 3

حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حالت خطرے سے باہر ہے، سیکیورٹی تحفظات کی وجہ سے اسپتال کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ دیگر ٹیموں کو ہوٹلز سے دوسرے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی صحت یابی کیلیے دعا کی درخواست کی گئی ہے اور ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کی سیکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے۔

Comments
Loading...