Official Web

سبزی کی قیمتوں میں کمی، ٹماٹر 15 روپے کلو سستا، پیاز اور آلو کا ریٹ بھی گرنے لگا

لاہور: عوام کو ریلیف ملنے لگا، سبزی کی قیمتوں میں کمی، چند ہفتوں سے ٹماٹر کی قیمت میں آنے والی تیزی بھی رکنے لگی، ٹماٹر پندرہ روپے فی کلو سستا ہوگیا۔ پیاز اور آلو بھی سستے ہونے لگے۔

ٹماٹر کی قیمت گرنے لگی، سرکاری نرخ نامے میں ٹماٹر 15 روپے سستے ہو گئے۔ ٹماٹر کا سرکاری ریٹ 190 سے کم ہو کر 175 روپے کلو تک ہو گیا۔

عام مارکیٹ میں بھی ٹماٹر 200 روپے کلو تک فروخت ہونے لگا، پیاز کی قیمت چار روپے کمی سے 72 روپے کلو ہو گئی جبکہ مارکیٹ میں 90 روپے کلو تک بکنے لگا۔

آلو بھی تین روپے کمی سے ریٹ لسٹ میں 52 روپے اور عام مارکیٹ میں 70 روپے کلو تک فروخت ہوا۔ عوام کہتے ہیں کہ اب تو مہنگائی کا مقابلہ کرتے کرتے تھک گئے ہیں۔

بھنڈی کی قیمت بدستور 74 روپے ریٹ لسٹ میں جبکہ 100روپے دکانوں پر فروخت ہوئی، شملہ مرچ بھی 195 روپے کلو پر سرکاری نرخ نامے میں آ گئی جبکہ مارکیٹ میں 250روپے کلو میں دستیاب ہے۔

Comments
Loading...