Official Web

1000 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت والا سولر اوون تیار

سورج کی توانائی سے فائدہ اُٹھا کر دنیا کو محفوظ بنانے کے منصوبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس میں امریکی کمپنی نے سولر اوون تیارکرلیا۔

مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کے تعاون سے شروع ہونے والے منصوبے میں بڑی کامیابی ملی ہے۔

امریکی کمپنی کا کہنا ہے اس نے مصنوعی ذہانت اورآئینوں کے میدان سے بڑے پیمانے پر سورج کی روشنی منعکس کرنے کا طریقہ دریافت کرلیا ہے جس کے ذریعے ایک ہزار ڈگری سینٹی گریڈ تک حرارت پیدا کی جاسکتی ہے۔

یہ ایک طرح کا سولر اوون ہے اور اس کے ذریعے سیمنٹ، اسٹیل، گلاس اور دیگرصنعتوں کے لیے درکار انتہائی حرارت حاصل کی جاسکے گی۔

کمپنی کے بانی بل گروس کے مطابق یہ ٹیکنالوجی حیاتیاتی ایندھن سے سستی ہوگی اور اس سے کاربن کا اخراج بھی نہیں ہوگا۔

Comments
Loading...