Official Web

منشیات برآمدگی کیس: لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور:  انسداد منشیات کی عدالت نے سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کی نئی درخواست ضمانت بھی مسترد کر دی، رانا ثنا اللہ نے اپنی رہائی کیلئے نئی درخواست دائر کی تھی۔

انسداد منشیات کی عدالت کے جج شاکر حسن نے رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پر محفوظ کردہ فیصلہ سنایا۔ سماعت کے دوران رانا ثنااللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے نشاندہی کی کہ سیف سٹی اتھارٹی کی فوٹیجز نے رانا ثنااللہ کے موقف کو درست ثابت کر دیا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ بے بنیاد ہے۔ وکیل نے بتایا کہ اسی مقدمے کے دیگر پانچ ملزمان کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

اے این ایف کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی اور نکتہ اٹھایا کہ سیف سٹی کی ایک تصویر کو بنیاد بنا کر داد رسی نہیں کرائی جاسکتی۔ اے این ایف کے وکیل نے بتایا کہ رانا ثنااللہ نے حقائق کو چھپایا اور پرانے جواز پر ہی نئی درخواست دائر کی ہے۔

Comments
Loading...