Official Web

میکسیکو میں منشیات فروشوں کا حملہ، خواتین، بچوں سمیت 9 امریکی ہلاک

میکسیکو:  میکسیکو کے شمالی پہاڑی علاقے میں مسلح منشیات فروشوں کے حملوں کے دوران 9 امریکی شہری ہلاک ہو گئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’’بی بی سی‘‘ کے مطابق جنوبی امریکی ملک میکسیکو کے شمالی پہاڑی علاقے میں مسلح منشیات فروشوں نے تین کاروں پر حملہ کر دیا، اس حملے میں 9 امریکی شہریوں کو ہلاک کر دیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 6 بچے اور تین عورتیں شامل ہیں۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے پانچ افراد کو امریکی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ امریکی شہری شمالی میکسیکو میں رہتے تھے۔

اس حملے کے دوران ایک کار کو آگ بھی لگ گئی اور وہ پوری طرح جل گئی۔ حملے میں آٹھ نو عمر افراد معجزانہ طور پر گاڑیوں سے بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔

میکسیکو کے سلامتی کے وزیر نے امکان ظاہر کیا ہے کہ منشیات فروشوں نے یہ حملہ ان امریکیوں کو اپنے کسی مخالف گروپ کے ارکان سمجھ کر کیا ہو گا۔

Comments
Loading...