Official Web

تھائی لینڈ میں مشتبہ علیحدگی پسندوں کا حملہ، 15 افراد ہلاک، 4 زخمی

نکاک:  جنوبی تھائی لینڈ میں مشتبہ علیحدگی پسندوں نے حملہ کر کے 15 افراد کو قتل اور 4 کو زخمی کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق مشتبہ علیحدگی پسندوں نے رات گئے سیکورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کر کے پندرہ افراد کو قتل کر دیا جبکہ حملے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، واقعہ تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے یالا میں پیش آیا۔

مقامی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے کارروائی میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا اور واپسی پر سکیورٹی اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

واضح رہے کہ علیحدگی پسندوں کے حملوں میں گزشتہ پندرہ سال کے دوران سات ہزار افراد مارے جا چکے ہیں جن میں بیشتر عام شہری ہیں۔

Comments
Loading...