Official Web

آئی فون 11میں خرابیوں کی شکایات

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے حال ہی میں آئی فون کے نئے ماڈل متعارف کرائے تھے جس میں آئی فون 11 اور 11پرو کو صارفین نے بے حد پسند کیا تھا لیکن ان دونوں فونز کے حوالے سے کچھ شکایات سامنے آئی ہیں۔

چند روز قبل ہی متعدد صارفین کی جانب سے آئی فون 11، 11پرو اور 11 پرو میکس کے حوالے سے فون میں خرابیوں کی کافی شکایات سامنے آئی ہیں۔

ایک صارف کا کہناتھا کہ آئی فون 11کی سیریز کو متعارف کراتے وقت کمپنی کے مالک کا کہنا تھا کہ اس فون کی ڈسپلے کا گلاس سب سے زیادہ مضبوط ہے، اس بات میں کوئی حقیقت نہیں کیونکہ ان فون کو تو جیب میں رکھنےسے بھی موبائل کا ڈسپلے خراب ہو رہا ہے۔

علاوہ ازیں آئی فون 11کے نئے ماڈلز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بے شمار شکایتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں فون کے ہارڈ وئیر کے حوالے سے بھی کچھ شکایات موصول ہوئی ہیں۔

بہت سے فون مالکان نے اپنے فون کی خراب ہوجانے والی ڈسپلے جس پر اسکریچس آئے ہوئے ہیں ان کی تصویریں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں اور یہ تمام صارفین آئی فون 11 کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے۔

Kaxinne Cancinos
@kaxinnecancinos
@Apple so my tweet was taken down but, here is my brand new iPhone 11 with just a week of use, only in pockets. So many scratches! @Josh_Smith

Embedded video
19
12:40 AM – Oct 3, 2019
Twitter Ads info and privacy
28 people are talking about this

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ میرے فون کی حالت ایک ہفتے کے اندر اندر انتہائی خراب ہوگئی ہے اتنی خراب حالت تو میرے آئی فون 7 کی 3 سالوں بعد ہوئی تھی، اس کی ڈسپلے اور باڈی پر کسی بھی چیز سے اسکریچس آجاتے ہیں اگر فون کو جیب میں رکھو یا ٹیبل پر تب بھی اس کی ڈسپلے خراب ہورہی ہے۔

ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟

واضح رہے کے گزشتہ دنوں ایپل نے اپنی سالانہ تقریب میں آئی فون 11 اور تین کیمروں پر مشتمل 11 پرو اور 11 پرو میکس سمیت دیگر مصنوعات متعارف کروائی تھیں۔

Comments
Loading...