Official Web

کومل عزیز کی والدہ ان کے شوبز میں کام کرنے کی مخالف

اسلام آباد:  اداکارہ کومل عزیز نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ ان کے شوبز میں کام کرنے کے خلاف ہیں۔

کومل عزیز نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ان کی والدہ نے ابھی تک ان کی اداکاری کو تسلیم نہیں کیا کیونکہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ میں اداکاری کا شعبہ اختیار کروں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے آج تک ان کا کوئی ڈرامہ نہیں دیکھا ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ والد کی موت نے انہیں بہت کچھ سکھایا اور والد کے دنیا چھوڑ دینے کے بعد وہ ڈپریشن کی مریضہ بن گئی تھیں تاہم وقت کے ساتھ ساتھ حالات بہترہوتے گئے۔

Comments
Loading...