Official Web

کینسر سے لڑنے والے ہی اصل ہیرو ہیں، شہریار منور

راچی: نامور پاکستانی اداکار شہریار منور نے حال ہی میں کینسر میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی اور انہیں زندگی کا اصل ہیرو قرار دیا۔

فلم’’ہومن جہاں‘‘اور’’پرے ہٹ لو‘‘میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے نامورپاکستانی اداکار شہریار منور نے حال ہی میں انڈس اسپتال کا دورہ کیا اور کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی اور انہیں زندگی کا اصل ہیرو قرار دیتے ہوئے ان کا حوصلہ بڑھایا۔

شہریار منور نے کینسر میں مبتلا بہادر بچوں سے ملاقات کے اس خوشگوار تجربے کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کیا اور کہا میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ان بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہریار منور کا نوجوانوں کو سگریٹ نوشی سے دور رہنے کا مشورہ

اداکار نے کہا مجھے ان ننھے جنگجوؤں کی امید، طاقت  اور مثبت سوچ نے بے حد متاثر کیا ہے۔ یہ ننھے  بہادر بچے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرے مسلسل اپنی بیماری سے لڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ  ستمبر کا مہینہ بچوں میں کینسر کی بیماری کی آگاہی کو اجاگر کرنے کے لیے مختص ہے، لہذٰا شہریار منور نے اس ماہ بچوں میں کینسر سے آگاہی کے متعلق شعور اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا اور کینسر میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی ہے۔

Comments
Loading...