Official Web

مہمند میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کے میجر اور سپاہی شہید

پاک افغان سرحد پر باڑ کی نگرانی کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کا میجر اور سپاہی شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ پاک فوج کے جوان پاک افغان سرحد پر ضلع مہمند میں باڑ لگانے کے کام کی نگرانی پر مامور تھے کہ اس دوران دہشت گردوں کی نصب کی ہوئی بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آ گئے۔

DG ISPR

@OfficialDGISPR

Major Adeel Shahid & Sepoy Faraz Hussain embraced shahadat on Pak-Afg Border in Mohmand Distt. Squad under shaheed offr was supervising fencing work in an area which carried critical infiltration route. Shaheeds fell victim to an IED planted by terrorists from across the border.

View image on TwitterView image on Twitter
5,327 people are talking about this

میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں میں پاک فوج کا میجر عدیل اور سپاہی فراز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل شاہد کا تعلق کراچی اور سپاہی فراز حسین کوٹلی کے رہنے والے تھے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف پاک فوج کے اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 جوان شہید اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔

Comments
Loading...