Official Web

انسانی حقوق کونسل مقبوضہ کشمیر پرنتیجہ خیزاقدامات اٹھائے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کونسل مقبوضہ کشمیرپرنتیجہ خیز اقدامات اٹھائے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے میڈیا کے سوال پرجواب دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال انسانی حقوق کونسل کی توجہ کا مرکزبن چکی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے جموں و کشمیرکی صورتحال پرمستقل توجہ مرکوزرکھی جب کہ پاکستان نے جموں و کشمیر کی صورتحال پرمستقل توجہ مرکوزرکھنے کے لئے متعدد اقدامات بھی اٹھائے اب انسانی حقوق کونسل مقبوضہ کشمیرکی صورتحال میں بہتری کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے۔

Comments
Loading...