Official Web

بھنگ کے استعمال میں کراچی دنیا کا دوسرا بڑا شہر بن گیا

پاکستان کا معاشی حب کراچی بھنگ کے استعمال میں دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

بین الاقوامی سروے کے ادارے نے دنیا بھر میں بھنگ کے استعمال، اس کی قانونی حیثیت اور مختلف شہروں میں قیمت کے حوالے سے سروے کے نتائج شائع کیے ہیں۔

سروے میں 120 ممالک سے معلومات اکٹھی کی گئیں جس کے مطابق سال 2018 میں سب سے زیادہ بھنگ امریکی شہر نیویارک میں استعمال کی گئی جس کا تخمینہ 77.44 میٹرک ٹن ہے۔

— فوٹو: اسکرین گریب 

اس فہرست میں کراچی دوسرے نمبر پر ہے جہاں 41.95 میٹرک ٹن یعنی 41 ہزار 950 کلوگرام بھنگ استعمال کی گئی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ، امریکی شہر لاس اینجلس، مصر کا دارالحکومت قاہرہ اور بھارتی شہر ممبئی بالترتیب تیسرے، چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر ہیں۔

جرمن ادارے ڈوئچے ویلے کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار — فوٹو: ڈی ڈبلیو

اس فہرست میں لندن، شکاگو، ماسکو اور ٹورنٹو بھی شامل ہیں۔

کراچی، قاہرہ اور لندن کے علاوہ باقی تمام ممالک میں بھنگ پر جزوی پابندی ہے ، پابندی کے باوجود بھنگ کے استعمال میں کراچی کا دنیا میں دوسرے نمبر پر آنا متعلقہ اداروں اور حکام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

Comments
Loading...