Official Web

اوپن مارکیٹ: ڈالر 10 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

لاہور:  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا جبکہ انٹر بینک میں خلاف توقع امریکی کرنسی 12 پیسے سستی ہوئی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی زبردست تیزی تیزی دیکھی گئی۔

ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی 156 روپے 60 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے دو روز پیر اور منگل کو محرم الحرام کی وجہ سے تعطیل تھی جس کے بعد کاروباری ہفتے کا پہلا روز بدھ کے روز سے شروع ہوا۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ کے برعکس انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا، انٹر بینک میں امریکی کرنسی 12 پیسے سستا ہو کر 156 روپے 18 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوئی۔

اُدھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر زبردست تیزی دیکھی گئی، حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 591 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کے بعد مارکیٹ میں 31 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہو گئی۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔ 30954 پوائنٹس سے شروع ہونے والی مارکیٹ میں ایک موقع پر انڈیکس 31846.68 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا، اس دوران مارکیٹ میں تنزلی دیکھی گئی اور سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 30950.85 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

تاہم انویسٹرز کی طرف سے دلچسپی دکھانے کے بعد ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھنے کو ملی اور کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کا 100 انڈیکس 591.78 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 31546.61 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی تھی، کاروباری ہفتے کے پہلے مارکیٹ کا 100 انڈیکس 487 پوائنٹس بڑھ گیا تھا اور 100 انڈیکس میں 1.58 فیصد تیزی دیکھی گئی تھی 487 پوائنٹس تیزی کے بعد انڈیکس 30954 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Comments
Loading...