Official Web

باسکٹ بال کی دنیا کا بڑا اپ سیٹ، فرانس نے امریکا کو پچھاڑ دیا

بیجنگ:  باسکٹ بال کی دنیا کا بڑا اپ سیٹ ہو گیا، فرانس نے فیورٹ امریکا کو ہرا کر ورلڈکپ سے آؤٹ کر دیا، لیول سکورز سے سنسنی عروج پر رہی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں باسکٹ بال ورلڈکپ کا کوارٹر فائنل ہوا، ایونٹ کی فیورٹ امریکا اور کمزور ٹیم فرانس آمنے سامنے ہوئیں، پکڑ دھکڑ، چھینا جھپٹی اور پھرتی و مہارت کے کمال مظاہرے ہوئے۔

فرنچ کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کی برتری کو ختم کیا، زیادہ پرجوش ہوئے، 60.60 اور پھر 78.78 کے لیول سکور سے سنسنی عروج پر تھی۔ آخر کار 79.79 کا سکور رہا۔ ورلڈ چیمپئن اور 58 میچز کی ناقابل شکست ٹیم امریکا کو شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔

باسکٹ بال کے بڑے اپ سیٹ کو دیکھ کر شائقین بھی حیران رہ گئے۔ دوسرا سیمی فائنل سپین اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول ہے۔

Comments
Loading...