Official Web

اوپن مارکیٹ: ڈالر مزید 10 پیسے سستا، سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

اہور:  ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے مزید گر گئی۔ سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔

دنیا نیوز کے مطابق ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں روپیہ ایک مرتبہ امریکی کرنسی پر حاوی رہا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے تنزلی کے بعد 156.50 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری طرف انٹر بینک میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز ڈالر میں 8 پیسے کی کمی دیکھی گئی، ملک بھر میں جس کے بعد امریکی کرنسی 156.30 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے دو روز پیر اور منگل کو سرکاری تعطیل کی وجہ سے مارکیٹیں بند رہیں۔

اُدھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر بہتری دیکھنے میں ریکارڈ کی گئی، مارکیٹ کا 100 انڈیکس میں زبردست 487 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس میں کاروباری روز کے دوران 1.58 فیصد تیزی دیکھی گئی، انڈیکس 487 پوائنٹس تیزی کے بعد 30954 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

Comments
Loading...