Official Web

سری لنکا کا دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ کا اعلان

کولمبو:  سری لنکا نے دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کر دیا، قیادت بھی نئے کھلاڑیوں کو سونپی گئی ہے۔

3 ٹی 20 اور 3 ہی ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے سری لنکا نے سکواڈز کا اعلان کر دیا، سینئر کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث ٹی 20 ٹیم میں 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ داسن شانکا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ون ڈے ٹیم کی قیادت لہرو تھریمانے کو سونپی گئی ہے۔ آخری بار سری لنکا کے لیے کھیلے جانے والے ون ڈے سکواڈ میں 10 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پاک لنکن سیریز کا آغاز 27 ستمبر سے ہو گا۔

Comments
Loading...