Official Web

معاشی صورتحال تشویشناک، نجی سرمایہ کاری کم ہو گئی، اکانومی واچ

کراچی:  پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ملک میں مہنگائی اور مجموعی معاشی صورتحال دن بدن تشویشناک ہو تی جا رہی ہے جس سے عوام اور کاروباری برادری میں اضطراب بڑھ رہا ہے۔کاروبار کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے تاجر دیوالیہ ہو رہے ہیں مگر ارباب اختیار ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ نجی سرمایہ کاری کم ہو گئی ہے جسکی وجہ سے سال رواں کا نجی سرمایہ کاری کا ہدف 10.1 فیصد کم کر دیا گیا ہے۔ بڑی صنعتوں میں سرمایہ کاری میں بھی کمی آئی ہے جبکہ اسکی پیداوار 54 فیصد کم ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 36 فیصد کمی آئی ہے، گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں سات لاکھ اسی ہزار افراد کا اضافہ ہوا ہے مگر اس سے متوقع آمدنی حاصل نہیں کی جا سکی جو صرف ڈھائی ارب روپے رہی ہے۔ جولائی اور اگست کے مہینوں میں ٹیکس شارٹ فال چونسٹھ ارب روپے رہا ہے جسے منی بجٹ کے بغیر پورا کرنا ناممکن ہے۔

Comments
Loading...