Official Web

جج ویڈیو سکینڈل: شہباز شریف نے دوران تفتیش سارا معاملہ مریم پر ڈال دیا

اسلام آباد:  ایف آئی اے نے جج ویڈیو سکینڈل پر عبوری انکوائری رپورٹ تیار کر لی۔ شہباز شریف نے دوران تفتیش سارا معاملہ مریم نواز جبکہ مریم نواز نے سارا معاملہ ناصر بٹ پر ڈال دیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے شہباز شریف اور مریم نواز سے تفتیش کی۔ مریم نواز نے بتایا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو ناصر بٹ نے بنائی، میں نے صرف ویڈیو کو بنیاد بنا کر پریس کانفرنس کی، ویڈیو جاری کرنے سے پہلے بیرون ملک سے فرانزک آڈٹ کرایا۔

ذرائع کے مطابق جج ویڈیو سکینڈل کی انکوائری ابھی مکمل نہیں ہوئی، پریس کانفرنس کے وقت موجود دیگر ن لیگی عہدیداروں سے بھی تفتیش کی گئی۔ ویڈیو اسکینڈل کی عبوری انکوائری رپورٹ جمع کرانے ایف آئی اے حکام سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

یاد رہے سپریم کورٹ جج ارشد ملک کیس کی کل سماعت کرے گی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر ایف آ ئی اے سے انکوائری کی رپورٹ طلب کی تھی۔

Comments
Loading...