Official Web

جعلی اکاؤنٹس کیس میں دبئی کا شہری ناصر عبداللہ لوتھا وعدہ معاف گواہ بن گیا

اسلام آباد: آصف علی زرداری اور دیگر بڑی شخصیات کے خلاف جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں دبئی کا شہری ناصر عبداللہ لوتھا وعدہ معاف گواہ بن گیا۔

دبئی کا شہری ناصر عبد اللہ لوتھا جعلی بنک اکاؤنٹس میں وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے اور اس نے عید الاضحیٰ سے قبل پاکستان آکر نیب کو بیان بھی ریکارڈ کرادیا ہے۔

ناصر عبداللہ لوتھا نے نیب کو بیان میں کہا کہ میری ملاقات ایوان صدر میں عبدالغنی مجید سے ہوئی اور انہوں نے مجھے ملکر کام کرنے کی پیشکش کی، تاہم میں نے اپنا کام کیا اور کوئی کمیشن نہیں لیا۔
کیس کا پس منظر؛

ایف آئی اے نے درجنوں جعلی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا ہے جن کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔

اس کیس میں آصف زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور، اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید، عبدالغنی مجید، سابق چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج حسین لوائی سمیت متعدد افراد گرفتار ہیں۔

Comments
Loading...