Official Web

مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنا بدترین بھارتی اقدام ہے: رچرڈ باؤچر

واشنگٹن:  سابق امریکی نائب وزیرخارجہ رچرڈ باؤچرنے کہا ہے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنےکا بھارتی اقدام بدترین اور تاریخ کو مٹانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں حقیقتا مارشل لا لگا دیا ہے۔ بھارت کا یہ اقدام کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق کو سلب کرنے کی کوشش ہے۔

سابق امریکی نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے افغانستان میں امن کوششیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔ وہ امریکی خبررساں ایجنسی سے بات کر رہے تھے۔

Comments
Loading...