Official Web

بھارت میں شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی

ئی دلی: بھارت میں مسلسل ہونے والی مون سون کی بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 200 کے قریب زخمی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ اور کرناٹکا میں تین دن سے ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے سیلابی ریلے کی صورت اختیار کرلی ہے۔ مٹی کے تودے، درختوں اور ہورڈنگز کے گرنے اور مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 200 زخمی ہیں۔

Kerala Rain 2

ترجمان ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ کیرالا میں لینڈ سلائیڈنگ کے اتنے واقعات 20 سال کے دوران نہیں دیکھے گئے، بارش تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے جس کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔

Kerala Rain 3

ریاست کیرالہ میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، تعلیمی ادارے بند ہیں، بجلی اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہے، ایئرپورٹ کی تمام پروازیں اگلے حکم تک معطل کردی گئی ہیں جب کہ ٹرین سروس بھی معطل ہیں۔

Kerala Rain 4

ریسکیو اداروں نے 22 ہزار سے زائد متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے، 315 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں متاثرین کو طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے، اب بھی ہزاروں لوگ بارش کے پانیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

Kerala Rain 5

محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں تک بارشیں جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے اور مچھیروں کو سمندر سے واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔ ریاست کیرالا اقوام متحدہ کے دنیا کے بہترین 50 سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل ہے۔

Comments
Loading...