Official Web

بارشوں کے باعث کراچی اور سندھ کے متعدد اضلاع میں سیلاب کا خطرہ

کراچی: 

سندھ میں ہونے والی حالیہ موسلا دھار بارشوں کے باعث کراچی اور اندرون سندھ کے متعدد اضلاع میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے کراچی اور سندھ میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے باعث سیلاب الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں کوٹری کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 109 کیوسک ہے جب کہ گڈوبیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اور پانی کی روانی 378 کیوسک ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال سے کچے کے علاقوں میں نقصان ہوسکتاہے۔ دریائے سندھ اور نہروں میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے، سندھ کے 15 اضلاع میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی اور اندرون سندھ کے کچھ اضلاع میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مون سون کی بارشوں کا تیسرا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پیر کی سہ پہر تک بارشیں ہونے کا امکان ہے، جب کہ اندرون سندھ کے مختلف اضلاع تھر، میرپورخاص، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، شہید بے نظیر آباد میں بھی پیر کی سہ پہر تک بارشیں ہوسکتی ہیں۔
Comments
Loading...