Official Web

پی سی بی نے 19 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیئے، معاوضوں میں اضافہ

لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ نے 19 کھلاڑیوں کوسینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیئے، کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کےمعاوضوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

بورڈ نے گذشتہ برس 33 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا تھا، اے کیٹگری میں سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ کیٹگری بی میں اسدشفیق، اظہرعلی، حارث سہیل کے علاوہ امام الحق، محمدعباس، شاداب خان ہیں جبکہ شاہین آفریدی اور وہاب ریاض کو بھی کیٹگری میں ہی رکھا گیا ہے۔

کیٹگری سی میں عابدعلی، حسن علی، فخرزمان، عماد وسیم، محمد عامر اور محمد رضوان شامل ہیں، شان مسعود اورعثمان شنواری کو بھی کیٹگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2019 سے 30 جون 2020 تک نافذالعمل ہو گا۔

Comments
Loading...